نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ تین ڈکیت ہلاک ایک شہری زخمی ۔

0

کراچی : خواجہ اجمیر نگری نارھ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ملزمان ہلاک ہوگئے ۔ائس ائس پی سنٹرل زیشان صدیقی کے مطابق مقابلہ نارتھ کراچی سیکٹر 5 میں مڈ ایشیا اسکول کے قریب پیش آیا جہاں ملزمان لوٹ مار کررہے تھے کہ اسی دوران پولیس پہنچی تو وہاں پولیس اور ملزمان کے درمیان دو طرفہ مقابلہ ہوا جس میں تین ملزمان مارے گے جبکہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری بھی زخمی ہوا۔ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ۔ لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا، ملزمان کی فوری طور پر شناختیں نہیں ہوسکی ہیں۔ واقعے کی مزید جانچ جاری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.