اورنگی ٹاؤن میں غیرت کے نام پہ لڑکی قتل
کراچی
تھانہ اورنگی کے علاقے بخاری کالونی میں فائرنگ سے 20/21 سالہ لڑکی کی ہلاکت کا معاملہ۔
جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت 20/21 سالہ شاہین دختر امین کے نام سے ہوئی۔
ایس ایچ او اورنگی ہمراہ پولیس پارٹی اور کرائم سین یونٹ کے موقع پر موجود ہے۔
مقتولہ کے اغواء کا مقدمہ ان کے بھائی نے 17 اگست 2024 کو تھانہ اورنگی میں درج کروایا تھا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقع گھریلوں لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے، لڑکی گھر واپس آئی تو بھائی نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔
ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہیں، ملزم کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔