پولیو مہم کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا

0

کراچی

 

سیکیورٹی پلان برائے پولیو مہم

 

کراچی میں 03 فروری سے 09 فروری تک جاری رہنے والے پولیو مہم کے لیے کراچی پولیس کے 7553 سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

 

کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 2942، ویسٹ میں 2539 اور ڈسٹرکٹ ساوتھ میں 2072 سے زائد افسران و ملازمان اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

 

پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں حساس علاقوں میں اضافی نفری کی تعیناتی، اسنیپ چیکنگ، موبائل اور موٹر سائیکل پیٹرولنگ کو بڑھایا گیا ہے۔ داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کے ساتھ ساتھ خفیہ نگرانی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

 

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مددگار 15 یا قریبی پولیس اسٹیشن کو فوری طور پر آگاہ کریں۔

 

کراچی پولیس اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لیے کوشاں ہے اور شہریوں کے تعاون سے شہر کو محفوظ بنانے کے عزم پر قائم ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.