فخر عالم کے گھر ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار
کراچی ( )ڈیفنس میں معروف گلوکار فخر عالم کے گھر میں ڈکیتی کے واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔درخشاں پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ فخر عالم کے والد کے اسٹاف آفیسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مدعی کے مطابق بنگلے کے چوکیدار چوہدری محمد لطیف ولدچوہدری اور سابق ملازم ضیاء الدین نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں ڈکیتی کی۔مدعی کے مطابق بنگلے سے جو اشیاء لوٹی گئی ہیں ان میں 1 گھڑی دستی، کیرئیز(مالیت 24لاکھ روپے گھڑی دستی زنانہ)، اومیگہ(مالیت نامعلوم)، کانوں کے ٹاپس، ڈائمنڈ مالیت 6 لاکھ روپے، کفلنگ ڈائمنڈ مالیت ساڑھے آٹھ لاکھ روہے،پاکستانی کرنسی مبلغ ساڑھے تین لاکھ روپے، اماراتی درہم مبلغ35000 درہم، بغیر سلے متعدد مردانہ سوٹ، لینٹھ اور زنانہ سوٹ شامل ہیں۔پولیس کے مطابق مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم انہوں نے ابھی تک جرم کا اعتراف نہیں کیا ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔