ایف آئی اے کی کارروائی جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا گرفتار

0

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائر پورٹ پر کاروائیاں

جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے ملزم گرفتار

ایک اور کاروائی میں سینیگال سے واپس آنے والے مسافر سے پوچھ گچھ جاری

پہلی کاروائی میں حسن امجد خان نامی مسافر کو گرفتار کیا گیا

ملزم بو ٹسوانا سے ایتھوپیا کے راستے فلائٹ نمبر ET 694 سے کراچی پہنچا

امیگریشن کلیرینس کے دوران ملزم کو مشکوک پایا گیا

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے سال 2015 میں لاہور سے تنزانیہ کا سفر کیا اور بعد ازاں وہیں رہائش اختیار کر لی

ملزم نے تنزانیہ میں قیام کے دوران جنوبی افریقہ میں مقیم جمی نامی ایجنٹ سے رابطہ کیا

جیمی نے ملزم کو جنوبی افریقہ کا ویزا حاصل کرنے میں مدد فراہم کی اور اسے بوٹسوانا کے ایجنٹ رانا یاسر سے ملوایا

مذکورہ ایجنٹ نے ملزم کو 20,000 رینڈ کے عوض جنوبی افریقہ کا اسٹیکر ویزا فراہم کیا

ملزم کے ویزا پر موجود سیکیورٹی فیچرز کی عدم موجودگی اور دیگر ضروری پہلوؤں میں تضاد پایا گیا

ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا

جبکہ دوسری کاروائی میں انسانی اسمگلنگ کا شکار ہونے والے مسافر عدیل حسین سے پوچھ گچھ کی گئی

مسافر ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز نمبر ET-694 کے ذریعے سینیگال سے ایتھوپیا کے راستے کراچی پہنچا

امیگریشن چیکنگ کے دوران مسافر کے سابقہ سفر کے بارے میں مشکوک تفصیلات سامنے آئیں، جس پر مزید تحقیقات کی گئیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر عثمان نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھا

ایجنٹ نے مسافر کو 30 لاکھ روپے کے عوض ہوائی جہاز کے ذریعے اٹلی پہنچانے کا جھانسہ دیا۔

سینیگال پہنچنے کے بعد، ایجنٹ نے اسے وہاں مقیم ایک اور سلطان نامی ایجنٹ سے ملوایا

سلطان کی مدد سے مسافر موریطانیہ روانہ ہوا، جہاں وہ 9 دن قیام کے بعد واپس سینیگال پہنچا۔

سینیگال میں مسافر کو غیر قانونی طور پر کشتی کے یورپ بھجوانے کی کوشش کی گئی

مسافر کو بتایا گیا کہ اسے کوئی سفری دستاویزات فراہم نہیں کی جائیں گی۔

مسافر نے کشتی کے ذریعے سفر کرنے سے انکار کر دیا اور پاکستان واپس آ گیا

مسافر کو ایجنٹوں کی شناخت کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.