لیاری میں اندھی گولی لگنے سے کمسن بچی جان سے چلی گئی
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب سے دلہا کو گرفتار کرلیا۔ وہاں ہوائی فائرنگ کی گئی تھی
بغدادی۔لیاری موسی لین میں قائم علی آرکیڈ کی چھت پر فائرنگ کے پراراسرار واقعے میں ڈھائی سالہ حیا فاطمہ دخترسکندر میمن شدید زخمی ھوگئی جسے اسپتال منتقل کیا جانے لگا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی،بچی کی لاش کو نجی اسپتال سے ایدھی ایمبولنس کی مدد سے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق
۔مقتولہ حیا فاطمہ دیگر بچوں کےہمراہ علی آرکیڈ کی چھت پر کھیل رہی تھی اندھی گولی کا شکار ہوگئی ، مقتولہ علی آرکیڈ کی ساتویں منزل کی رہائش تھی ،۔دریں اثنا لیاری موسیٰ لین میں اندھی گولی سے جاں بحق ہونے والی حیا فاطمہ کے معاملے بغدادی پولیس نے ڈاکس پولیس لائن میں شادی کی تقریب میں چھاپہ مارکر دولہے آفتاب بلوچ کو گرفتارکرلیا جبکہ دولہے کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں پولیس اہلکار کراچی پولیس آفس میں تعینات ہےاور اسکی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی جارہی تھی تفتیش کے دوران معلوم ہوا گا کہ ملزم بچی کے قتل میں ملوث ہے یا نہیں اس حوالے سے مزید جانچ کاعمل جاری ہے ،حیا دو بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی