وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار سے ترکیہ کے قونصلیٹ جنرل کیملہ سانگو کی ملاقات
۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار سے ترکیہ کے قونصلیٹ جنرل کیملہ سانگو کی ملاقات۔۔۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات سمیت سندھ میں امن وامان کے حالات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہماری تمام تر سنجیدہ کاوشیں امن وامان کے استحکام اور آزاد کاروباری و تجارتی سرگرمیوں کے لیئے ہیں۔وزیر داخلہ سندھ
صوبائی سطح پر سیکیورٹی کے داخلی و خارجی مسائل و چیلنجز سے نبردآزما ہونیکے لیئے سندھ پولیس ہر وقت چوکنا اور تیار ہے۔ضیاء الحسن لنجار
حکومت سندھ کی پالیسی عوام کا تحفظ اور انکی فلاح و بہبود کے لیئے کام کرنا ہے۔وزیر داخلہ سندھ
حکومت سندھ کی قیام امن کے لیئے کاوشیں اور عوام کے حفاظتی اقدامات باعث اطمینان ہیں۔قونصلیٹ جنرل ترکی
ترکیہ حکومت دو طرفہ باہمی تعلقات کو مذید تقویت دینے کے لیئے انتہائی پرعزم ہے۔کیملہ سانگو
اسوقت مجموعی طور 28 میں سے 06 ترکش اسکول سندھ میں ہیں۔سی جی ترکیہ
کراچی میں 03, حیدرآباد میں 02 جبکہ 01 ترکش اسکول میرپورخاص میں درس و تدریس میں مصروف ہے۔کیملہ سانگو
حکومت ترکیہ سندھ پولیس کیساتھ باہم اشتراک سے کام کرنیکی خواہاں ہیں۔کیملہ سانگو
سندھ پولیس کو سیکیورٹی و دیگر ضروری تیکنیکی امور میں ترکیہ ہر قسم کی سپورٹ اور تعاون کے لیئے تیار ہے۔کیملہ سانگو
وزیر داخلہ سندھ نے ترکیہ قونصلیٹ جنرل کو اس حوالے سے جلد ہی مفاہمتی یادداشت طے کرنیکا عندیہ دیا۔
وزیر داخلہ سندھ نے قونصلیٹ جنرل ترکیہ کو حکومت سندھ کی جانب سندھی ٹوپی،اجرک اور یادگاری شیلڈ پیش کی۔
قونصلیٹ جنرل کی جانب سے بھی وزیر داخلہ سندھ کو ترکیہ کی یادگار پیش کی۔