آئی جی سندھ سے سی پی او کراچی میں بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کے 7 رکنی وفد کی ملاقات۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کے 7 رکنی وفد کی ملاقات۔ وفد کی قیادت بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کے صدر شکیل اشفاق کررہے تھے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق • ملاقات میں ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ،آئی ٹی،اے آئی جی آپریشنز سندھ نے بالمشافہ جبکہ ڈی آئی جیز،اسپیشل برانچ، ایس پی یو،ایس ایس پیز،فارنرز سیکورٹی ملیر اور ملیر ٹریفک نے ذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔ ملاقات میں بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈانڈسٹریز کے وفد نے صنعتی ایریاز کے نزدیک ہیوی ٹریفک،غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی،پولیس گشت بڑھانے اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز تقریباً 30 ہزار ایکڑ کےرقبے تک پھیلی ہوئی ہے۔ اس انڈسٹریل زون میں اسٹیل ملز کے علاوہ سینکڑوں ہیوی انڈسٹریز آتی ہیں، رات کے اوقات میں ہیوی ٹریفک انڈسٹریز کے راستوں پر پارک کردی جاتی ہیں جو انڈسٹریز سے نکلنے والے ٹریفک کے لیئے مشکلات کا باعث بنتی ہیں انڈسٹری کے اندرونی ایریاز اور اطراف میں پولیس گشت بڑھانے کی ضرورت ہے، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے انھیں بتایا کہ ہیوی ٹریفک سمیت دیگر ٹریفک کے لیئے ٹریفک پولیس نے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ • سندھ پولیس کی درخواست پر کمشنر کراچی نے رات 11 بجے سے صبح 6بجے تک ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخے کی اجازت دی ہے۔ غیرملکی مہمانوں کو سیکورٹی فراہم کرنے سے متعلق ڈی ائی جی اسپیشل برانچ اورایس پی یو سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پولیس اور تاجر برادری باہم اشتراک سے شہر کے مسائل حل کریں اور شہر کو بہتر بنائیں۔ ایس ایس پی ملیر بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈ انڈسٹریز سے ملحقہ علاقوں میں پولیس گشت بڑھائیں۔ ٹریفک،چوری یا کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں اے آئی جی آپریشنز سندھ سے رابطہ قائم کریں۔ ایس ایس پی ٹریفک ملیر بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کے ساتھ مل کر ہیوی ٹریفک کی غیرضروری پارکنگ کو ختم کریں۔