مصطفی قتل کیس میں نااہلی برتنے پر ایس ایچ او ایس ائی او سمیت درخشاں تھانے کے تین افسران و اہلکار معطل
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ایس ایچ او درخشاں اور انویسٹی گیشن آفیسر درخشاں سمیت تین افسران کو کو معطل کردیا
ایس ایچ او درخشاں عبدالرشید پٹھان ، ایس آئی او درخشاں ذوالفقار اور انویسٹی گیشن کے اے ایس آئی افتخار علی کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے
تینوں افسران کو درخشاں سے اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفی عامر کیس میں نا اہلی اور غفلت برتنے پر معطل کیا گیا ہے۔