پولیس اخلاقیات اور پیشہ ورانہ رویے کے عنوان سے ٹریفک پولیس افسران کی ورکشاپ

0

*ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو* کی ہدایت پر پولیس ٹریننگ اسکول گارڈن میں "پولیس اخلاقیات اور پیشہ ورانہ رویے” پر ٹریفک پولیس کے 55 افسران کے لیے تربیتی سیشن منعقد کیا گیا جس سے تربیت یافتہ افسران کی مجموعی تعداد 109 ہو گئی۔

 

دورانِ سیشن ٹریفک پیٹرولنگ یونٹ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کراچی ذوالفقار مہر سے تبادلہ خیال کیا جنہوں نے عوامی سہولت کے حوالے سے ان کے خدشات دور کرتے ہوئے بریفنگ دی۔

 

سیشن کے اختتام پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کراچی نے افسران میں اسناد تقسیم کیں اور اخلاقی پولیسنگ کے فروغ کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

 

یہ اقدام کراچی پولیس کے پیشہ ورانہ معیار، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے عزم کا مظہر ہے۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.