مصطفیٰ قتل کیس ایک لڑکی کا بیان قلمبند کرلیا گیائیں

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مصطفی عامر کے اغو ا  و قتل کیس  میں ملوث ارمغان کے تشدد سے زخمی ہونے والی  لڑکی زوما کا پولیس نے بیان قلم بندکرلیا اورخون کا نمونہ بھی حاصل کرلیا ، جبکہ ملزم ارمغان سے متعلق مزید اہم پیش رفت بھی سامنے آگئی، دو اہم شخصیات کے نام بھی سامنے آنے لگے  اےوی سی سی پولیس کی جانب عدالت میں جمع کرائے جانے والے ریمامڈ رپورٹ میں  تفتیشی افسر نے بتایاکہ ملزم ارمغان کے گھر کے کارپیٹ سے دوسرا ملنے والا خون زوما نامی  لڑکی کا بیایا جارہا ہے  وہ لڑکی جب ملے گی تواسکا خون کا نمونہ لیا جائے گا ، غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق زوما نامی لڑکی نے تفتیشی افسر کو بیان قلم بند کرادیا ہے ،بیان میں زوما نامی لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ارمغان نے لیپ ٹاپ کے بہانے کمرے میں بلوایا ، اور تشدد کا نشانہ بنایا ، ارمغان نے مجھ پر الزام عائدکیا تھا کہ میں نے کال سینٹر کے بارے میں مخبری کی ہے ، اس دوران راڈ سے تشدد کیا خون بہنے لگے ، شیراز آگیا اور ارمغان کو مارنے سے روکا ،  تشدد کے بعد نجی اسپتال روانہ کیا، راستے میں جھوٹے کیس میں بند کروانے کی بھی  دھمکیاں دیتا رہا ، نجی اسپتال میںخوف کے باعث انتظامیہ کو زخمی ہونے کی جُھوٹی رپورٹ لکھوائی تھی ، اس حوالےسے جب تفتیشی افسر محمدعلی سے رابطہ کیا تو انھوں نے زوما

کے بیان سے متعلق تردید و تصدیق نہیں کی،دوسری جانب ملزم ارمغان سے تفتیش کرنے والے تفتیشی افسران نے بتایا کہ ملزم ارمغان کاگھر ایک عقوبت خانہ تھا وہ اپنے دوستوں، گھریلوں ملازمین  ،کال سینٹرز کے عملے میں لڑکوں اورلڑکیوں کو مارتا پیٹتا تھا جبکہ ایک معاذ نامی دوست کو بھی مارا پیٹا تھامعاذ کاذکرملزم ساحر حسن نے بھی اپنی انٹروگیشن رپورٹ میں کیا تھا، جبکہ سڑک پر گاڑی میں چلتے ہوئے ؛لوگوں کو گولیاں دینااور ان پر فائرنگ کردینااس کی عادت ہوگئی تھی ، دو سال قبل بڑا شہباز کمرشل ایریا میں واٹر ٹینکر پر فائرنگ کی تھی جس کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج تھا پولیس کو بھاری نذرانہ  اوراپنے چچا جوکہ پولیس افسر کی وجہ سے گرفتار نہیں ہوسکا ہے ، ملزم ارمغان کا تین ماہ سے کال سینٹرکاکاروبار بند ہونے کی وجہ سے کافی پریشان تھا سب دوستوں کو بولتا تھا کہ تم سب دشمن ہوں، ایک بارکال گرل کو لیکر آیا تھا جس نے اسکے عضو پر کاٹ لیا تھا اس بات کا تذکرہ کال گرل نے مقتول مصطفی عامر سے کیا تھا اورمقتول نے ایک چھلے ہوئے  کیلے کی تصویر ارمغان کو بھیجی تھی اس حرکت پر وہ دوستوں کو بولتا تھاکہ تم لوگ جسمانی طور سے  بھی مجھے نقصان پہنچارہے ہوں ، ذرائع نے بتایاکہ انجلینا نامی لڑکی کوئی نہیں ہے زوما کا کوڈ نام  تھا، انجلینا کال سینٹر میں انگریزوں کو  اپنا نام انجلینا بتاتی تھی، تفتیشی ذرائع نے  بتایا کہ  ملزم ارمغان کے موبائل فون کے سی ڈی آر میں سابق مئیر  کے بیٹے  اور نگراں حکومت میں صوبائی وزیر داخلہ کے پوتے کابھی نمبر ملا ہے انکے بارے میں ملزم نے پولیس کو بتایاکہ مئیرکابیٹا میرا دوست ہے جبکہ  نگراں حکومت میں صوبائی وزیر داخلہ کے پوتے سے میرا جھگڑا رہتا تھا، ذرائع نے بتایا کہ اس ہی طرح مزید اہم اہم شخصیات کے نمبرز بھی ملے ہیں، 

Leave A Reply

Your email address will not be published.