کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی کاروائی کلدم تنظیم کا کارندہ گرفتار
Yسی ٹی ڈٰی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم جماعت کے ملزم کو گرفتارکرلیا۔سی ٹی ڈی نے کیماڑی مسان چوک کے پی ٹی فٹبال گراونڈ کے قریب کارروائی کی۔گرفتار ملزم محمد عمر ولد عزیز الرحیم کے قبضے سے موبائل فون اور وزیٹنگ کارڈ ملا تھا ۔چند روز قبل سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نور ولی محسود گروپ کا تذکرہ تھا۔ووڈیو میں ٹی ٹی پی نور ولی محسود گروپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی، وڈیو پھیلانے کا مقصد کراچی میں ایک مرتبہ پھر کالعدم تنظیم کی دہشت پھیلانا تھا۔ ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔