دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 6 نمازی شہید

0

نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں مولانا حامدالحق سمیت 6 نمازی شہید ہو گئے جبکہ 18 زخمی ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق دھماکامسجد کے اس خارجی راستے پر کیا گیا جس سے مولانا حامدالحق نماز کے بعد  گھر جاتے تھے، دھماکا اس وقت کیا گیا جب مولانا حامدالحق اپنی رہائش گاہ کیلئے جا رہے تھے، دھماکے میں مولانا حامدالحق کو نشانہ بنایا گیا۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کا ایک زخمی قاضی اسپتال میں دم توڑ گیا، دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر عرفان اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ضلع کے مختلف اسپتالوں میں 18 افراد زیر علاج ہیں۔

خیبر پختون خوا کے چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ اور آئی جی پولیس ذوالفقار حمیدنے دھماکے میں مولانا حامد الحق کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مولانا سمیع الحق کے بیٹے حامد الحق شہید دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.