سکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا، 6 خوارج جہنم واصل
آج افطار کے بعد دہشت گردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی، دہشت گردوں نے بارود سے لدی 2 گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں، خوارج نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث گاڑیاں گھبراہٹ میں دیوار سے ٹکرائیں۔
ترجمان ڈی ایچ کیو اسپتال محمد نعمان کے مطابق دہشت گرد حملے میں 12 شہری شہید جب کہ 30 زخمی ہوئے ہیں -!!!’