منگھوپیر سےمزدور کا بچہ اغوا ، تاوان کی مد میں 6 کروڑ روپوں کا مطالبہ

0

 

 

کراچی ()منگھوپیر میں نامعلوم اغوا کاروں نے نویں جماعت کے طالبعلم کو  اغوا کرکے چھ کروڑ تاوان طلب کرلیا ، کیس کی تفتیش اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل پولیس کے حوالے کردی،تفصیلات کے مطابق پانچ مارچ  2025کی رات  منگھوپیر  کے علاقے  عمر گوٹھ نزد الجنت سٹی منگھوپیر  سے نامعلوم افراد نے  مبینہ طور پر نویں جماعت کے طالب علم  17سالہ عابد اللہ ولد خان بادشاہ کواغوا کرلیا گیا جس کا مقدمہ  مغوی کے بھائی رشیداللہ کی مدعیت میں منگھوپیر تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 190/2025 بجرم دفعہ 365A درج  کرلیا گیا  اس حوالےسے مقدمہ مدعی کی جانب سے پولیس کو بتایا کہ بدھ کی رات 8بجے میرا بھائی عابد عشا کی نماز پڑھنے عمر گوٹھ یں قائم جامع مسجد عیدگاہ گیا تھا اور رات 10بجکر47منٹ پر میرے چھوٹے بھائی عابد کی موبائل نمبر سے ایک فون کال آئی لیکن آواز کسی اور شخص کی تھی  اس نے 6کروڑ روپے  تااوان طلب کیا اور کہا کہ دو سے تین روز میں پیسے کا بندوبست کرلو  اس کے بعدس فون کرینگے اور دھمکی دی کہ پولیس کو اطلاع کی تو بھائی کو قتل کردینگے ، پولیس حکام کے مطابق مغوی کا بھائی رشید اللہ محنت مزدوری کرتا ہےاور انتہائی غریب لوگ ہے ، عابد کے اغوا اواغواکاروں کی جانب سے تاوان طلب کیئے  جانے پر کیس کی تفتیش اے وی سی سی گارڈ ن منتقل کردی گئی ہے ۔ ویسٹ پولیس اور اے وی سی سی پولیس نے مشترکہ طور پر تمام پہلووں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.