کراچی : معمار موڑ کے قریب مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی ۔ درجنوں دکانیں جل کو خاکستر ہوگئیں۔

آتشزدگی کے نتیجے میں 15 سے 20 دکانیں بری طرح سے جل کر متاثر ہوئیں۔

0

 

کراچی :معمار موڑ کے قریب قائم پلاٹ پر پیر کے روز قائم پلاٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے چنگاریاں نکل کر دوسرے پلاٹ پر موجود لکڑیوں کے سامان میں لگی اور تیزی کے ساتھ پھیلنے لگی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ سمیت دیگر اداروں کے رضا کار موقع پر پہنچے ۔اگ  نے وہاں موجود دکانوں اور اس میں موجود سامان کو تئزی کے ساتھ اپنی لپیت میں لینا شروع کردیا۔ آگ ی شدت کو دیکھتے ہوے مزید گاڑیاں طلب کرلی گئتیں۔ مزکورہ مارکیٹ میں دروازے اور اسکی چوکھٹ کے ساتھ ساتھ چٹائیاں اور دیگر لکڑیوں کا سامان موجود تھا۔خشک لکڑیاں ہونے کے باعث آگ کو شدت ملی۔وکئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 دکانیں بری طرح سے متاثر ہوئیں اور وہاں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور اسکے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں ہوسکا ہے ۔ واقعے میں خوشقسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.