ارمغان کو واردات کے بعد اس کے والد نے روپوش ہونے کا مشورہ دیا ریمانڈ رپورٹ میں انکشاف

0

مصطفیٰ عامر قتل کیس کی ریمانڈ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ارمغان نے قتل کے بعد والد کو اس بارے میں آگاہ کردیا تھا۔

 

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کی گئی ریمانڈ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم کے والد نے اسے روپوش ہونے کا مشورہ دیا۔

 

رپورٹ کے مطابق ملزم کے والد نے مشورہ دیا کہ بعد میں سافٹ ویئر ہاؤس کا کاروبار شہر سے باہر منتقل کرلیں گے۔ ملزم باپ کے مشورے پر ساتھی شیراز کے ساتھ لاہور، اسلام آباد اور اسکردو میں روپوش رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.