مصطفی عامر قتل کیس کا اہم موڑ ۔ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

0
  1. مصطفی عامر قتل کیس میں ایک نیا  موڑ سامنے اگیا فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی نے ارمغان قریشی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا ۔ایک طرف جہاں ایف ائی اے کی جانب سے پولیس پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ پولیس نے مصطفی عامر قتل کیس کے بعد تفتیش میں بہت خامیاں دکھائی ہیں جس کے باعث کیس کی صورتحال بہت خراب ہوئی وہی ایف ائی اے کے جانب سے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ الزام نمبر 6/2025درج کر لیا گیا ہے ۔مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ ارمغان قریشی کی گرفتاری اے وی سی سی کے تحت عمل میں ائی ای وی سی سی کی ٹیم نے اس کے بنگلے پہ چھاپہ مارا جہاں سے ناجائز ہتھیار لیپ ٹاپس اور ڈیجیٹل کرنسی کے لیے استعمال ہونے والی مشینری برامد ہوئی ۔ارمغان قریشی کے سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی نکال لیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ اس کی قائم کمپنیاں اس کے کال سینٹر کے اندر کام کرنے والے لوگ ان کے بیانات قلم بند کیے گئے اور چیز سامنے ائی کہ یہ کس طرح دیگر لوگوں کے ساتھ فراڈ کرتا تھا ۔ذرائع کے مطابق تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے اور یہ امکان ظاہر کر دیا گیا ہے کہ اس کیس کے کڑیاں بہت دور تک جا کے ملتی ہیں اور یہ ایک بہت منظم نیٹ ورک کام کر رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایف ائی اے کی جانب سے تحفظات سامنے ائے تھے کہ مصطفی عامر قتل کیس میں ارمغان قریشی اور اس کے ساتھی شیراز کے بیانات کو بھی صحیح طریقے سے قلم بند نہیں کیا گیا اور ان کےاقرار جرم کے ساتھ ساتھ دیگر تفتیشی عمل میں بھی سستی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے کیس کی صورت حال بہت خراب ہوئی ہے ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.