قائد اباد دستی بم حملے میں کالعدم تنظمیں ملوث ہونے کے شبہات کا اظہار کر دیا گیا

0

قائد اباد دستی بم حملے میں کالعدم تنظمیں ملوث ہونے کے شبہات کا اظہار کر دیا گیا

 

ابتدائی شبہ قوم پرست تنظیموں اور بی ایل اے پر کیا جارہا ہے

 

 

دہشت گردوں نے شاہ لطیف ٹاون کے علاقے قائد آباد چوک کے قریب پل کے اوپر سے عید بازار کی سیکورٹی پولیس کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے تین پولیس اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا اس دوران علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا پولیس رینجرز اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار نامعلوم دہشت گردو نے پولیس کیمپ کو نشانہ بنایا حساس اداروں کے مطابق جس مقام پر دستی بم حملہ کیا گیا وہ علاقہ قوم پرست تنظمیوں کا گڑھ ہے پولیس کو شبہ ہے اس واقعے میں قوم پرست تنظمیں یا بی ایل اے ملوث ہوسکتی ہے۔ ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت وسیم اور فیاض کے ناموں سے ہوئی زخمی ہونے والا تیسرا اہلکار ایس ایس یو میں تعینات ہے

ایس ایس یو کا اہلکار کیمپ پر موجود نہیں تھا ،ایس ایس پی کے مطابق ایس ایس یو کا اہلکار گزرتے ہوئے زخمی ہوا ، پولیس اہلکار فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھے کہ قائد آباد پل کے اوپر سے ملزمان كريكر پھینک کر فرارہوگئے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق زخمی یوسف جنید فیاض اور زوہیب کو ایمبولنس میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔حساس اداروں کا کہنا ہے کہ قائد آباد پل پر سیکورٹی موجود نہیں تھی جس وجہ دہشگردوں کو دہشت گردی کرنے کا موقع ملا سیکورٹی کے انتظامات فل پروف کیے جاتے تو دہشت گردوں موقع بہیں ملتا تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہے اس اطلاع پر بی ڈی ایس کا عملہ بھی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.