ناردرن بائی پاس پر سی ٹی ڈی کی پولیس موبائل پر دہشت گردوں کا حملہ

0

شہر میں لگاتار دوسرے روز پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ ۔ناردرن بائی پاس پر کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی پولیس موبائل پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے.
گزشتہ روز قائد اباد میں پولیس شکایتی کیمپ پر دہشت گردوں نے دستی ب حملہ کیا تھا یک کے بعد دیگرے لگاتار حملوں سے دہشت گردی کی ایک نئی لہر پھیل گئی ہے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کٹ ناردرن بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی کی موبائل چیکنگ کے لیے کھڑی تھی کہ اس دوران پولیس موبائل پر ایک کریکر حملہ ہوا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا .قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پہ پہنچے اور وہاں سے شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیے ہیں

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعات میں ایسا لگتا ہے کہ کل عدم تنظیم ملوث ہیں ۔دونوں واقعات جس مقام پر ہوئے ہیں ان مقامات کے اطراف میں کن تنظیموں کو ہولڈ اور کون سی کلزم تنظیموں کے عناصر مضبوط نیٹ ورک بنا کے کام کر رہے ہیں اس کی بھی کڑیاں ملائی جا رہی ہیں ۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے دیگر صوبوں میں بھی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر تواتر سے حملے ہو رہے ہیں اور کراچی میں بھی دو دنوں کے دوران ہونے والے دونوں واقعات اسی کی کڑی معلوم ہوتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.