بہو کے قتل کے الزام میں ساس اور دیور گرفتار

0

کراچی( )ڈاکس پولیس نے خاتون کے قتل میں ملوث دیور اور ساس کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق مچھر کالونی میں گھریلو تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا۔شوہر، ساس اور دیور کے شدید تشدد سے خاتون صفیہ زوجہ جلال الدین جاں بحق ہوگئی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 489/2024 بجرم دفعہ 302/34 ت پ درج کیا گیا تھا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تھے جنکی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ تفتیشی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے دیور جمال اور ساس سکینہ خاتون کو گرفتارکر لیا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.