لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں مدرسے سے واپس آتی بچی سے نازیبا حرکت
کراچی کا علاقہ لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں مدرسے سے واپس آتی بچی سے نازیبا حرکت۔لڑکی جو مدرسے سے واپس اپنے گھر آ رہی تھی، اسے ایک موٹر سائیکل سوار درندہ صفت شخص نے نازیبا انداز میں چھوا اور فرار ہو گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے چلتی موٹر سائیکل پر یہ گھٹیا حرکت کی۔
ویڈیو میں ملزم کی شناخت ممکن ہے—چہرہ، کپڑے اور موٹر سائیکل نمبر واضح دکھائی دے رہے ہیں۔
والدین اور اہل علاقہ شدید غم و غصے میں ہیں اور مطالبہ کیا کہ اس شخص کو فوری گرفتار کیا جائے۔