غیر قانونی تعمیرات ملوث بلڈر کے خلاف کاروائیاں جاری لیاقت اباد میں تین بلڈرز کے خلاف مقدمہ درج

0

لیاقت آباد پولیس نے ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر صمدرضا رضوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس اس مقدمے میں تین ملزمان حسن ،راحیل عرف انٹولا،اورراحیل شکیل شامل ہے ، ان پر مقدمہ مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان لیاقت آباد پلاٹ نمبر7/319،پر غیر قانونی تعمیرات کروارہے تھے اور ڈی جی ایس بی سی اے کے نام پر لوگوں سے بھتہ وصول کررہے تھے دوسری جانب رضویہ پولیس نے ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرفاروق احمد شیخ کی مدعیت بھتہ ، جعلسازی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کرکے پیپلز پارٹی کے سٹی کے صدر عارف قریشی کے دو بھتجو ں ذیشان قریشی ، زوہیب قریشی ، امان اورشاہد کو گرفتارکرلیاجو کہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہے ، اس حوالے سے ایس ایچ او رضویہ وقار قیصر نے بتایا کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.