نیو سبزی منڈی دکان میں واردات۔لوٹ مار فائرنگ سے ایک شخص زخمی

لوٹ مار کے واقعے کے خلاف تاجروں کا احتجاج ۔پولیش چوکی پر دھاوا

0

 

کراچی()نیو سبزی منڈی کے اندر تاجر کی دکان پر ملزمان کا دھاوا نقد رقم اور موبائل فون لوٹ لیا اور مزاحمت کرنے پرفائرنگ کردی ایک ماشا خور شدید زخمی ملزمان فرار ہوگئے۔واقعے کے خلاف تاجروں کا شدید احتجاج ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔رہنماء حاجی عظیم خان۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سپر ہائی وے پر واقع نیو سبزی و فروٹ منڈی کے اندر دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان مہمند شیڈ میں سبزی کے تاجر اور ماشا خور سیٹھ بلال گجراتی کی دکان کے اندر آئے اور اسلحے کے زور پر دکان سے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئیے ملزمان نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دکان میں موجود 30 سالہ ماشا خور عبدالکریم ولد محمد یعقوب زخمی ہوگیا جسے مقامی ہسپتال پہنچایا گیا۔اطلاع ملنے پر چوکی پولیس اور ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے بھی پہنچ گئے اور ملزمان کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔جبکہ واقعے کے خلاف منڈی کے تاجروں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور احتجاج کیا جبکہ سیکڑوں کی تعداد میں ماشا خور اور مزدور نیو سبزی منڈی چوکی پر جمع ہوگئے۔اس موقع پر کراچی ویجیٹیبل ٹریڈرز ویلفئیر فیڈریشن کے چیئرمین اور پاکستان سول سولجر موومنٹ اینڈ آرگنائزیشن سندہ کے نائب صدر حاجی عظیم خان نے تاجروں اور ماشا خوروں کو صبر و تحمل کی تلقین کی اور انتظامیہ سے اپیل کی کے واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔تاجروں کا کہنا ہے کے زخمی ہونے والا نوجوان بلال گجراتی کی دکان پر رقم کا بل لیکر آیا تھا جہاں ملزمان آگئے۔ ملزمان دکان سے نقد رقم لوٹ کر فرار ہوئے ہیں جبکہ پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کے واردات میں دو لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئیے بھی شواہد اور فوٹیجز کی مدد لی جارہی ہے۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.