نیو سبزی منڈی میں فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والا افغانی ڈکیت گرفتار

0

نیو سبزی منڈی میں فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والا افغانی ڈکیت گرفتار

 

*ایسٹ، تھانہ سائٹ سپر ہائی وے (نیو سبزی منڈی چوکی) پولیس نے ڈکیتی واردات کے دوران مزاحمت پر شہری کو زخمی کرنے والےافغانی شہری ملزم کو گرفتار کرلیا۔*

 

مسلحہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے نیو سبزی منڈی سیکشن میمن شیڈ میں واردات کی اور فرار ہوتے ہوئے شہری کو زخمی کیا تھا۔

 

انچارج نیو سبزی منڈی چوکی نے تکنیکی بنیادوں/ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے نشاندھی کے بعد واردات میں ملوث ملزم محمد زیب عرف محمد زوہیب ولد بخشی زیب کو گرفتار کیا۔

 

ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، چھینا ہوا موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

 

ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، ملزم قبل از بھی ڈکیتی کے مقدمہ میں تھانہ منگھوپیر میں گرفتار ہوچکا ہے۔

 

گرفتار ملزم نے نیو سبزی منڈی اور اطراف کے علاقوں میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے جسکی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں، جبکہ ساتھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.