ایڈیشنل آئی جی کراچی سے کراچی گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے وفد کی ملاقا

0

*ایڈیشنل آئی جی کراچی سے کراچی گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے وفد کی ملاقات*

 

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے کراچی گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے چیئرمین ملک شیر خان اور صدر محمد رمضان کی قیادت میں نو رکنی وفد نے ملاقات کی۔

 

اجلاس میں ڈی ائی جی ایڈمن، ڈی ائی جی انویسٹیگیشن ، ڈی ائی جی ٹریفک اور زونل ڈی آئی جیز جبکہ وفد میں صدر امداد نقوی، محمد عثمان، ندیم ارائیں سمیت دیگر نمائندگان شامل تھے۔

 

ملاقات کے دوران ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد کی شکایات کو غور سے سنا اور مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

 

وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.