کراچی:مختلف علاقوں میں ہونے والے حادثات واقعات میں چار افراد جاں بحق
کراچی()شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے حادظات و دیگر واقعات میں 4افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے منگھو پیر نادرن بائی پاس پاکستان ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور دوسراشدید زخمی ہوگیا،متوفی کی لاش اور زخمی کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہیداسپتال منتقل کیا گیا،جبکہ حادثے کا ذمہ دار موقع سے فرارہوگیا،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 20 سالہ رضو ان اور مضروب کی شناخت 25 سالہ شاہ زیب کے نام سے ہوئی ،تاہم پولیس نے لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی ،جبکہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے ۔ادھر سکھن کے علاقے بھینس کالونی روڈ نمبر 8 محمود گوٹھ کے قریب کام کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے20 سالہ سبحان ولد شیر ملک جاں بحق ہوگیا،جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی،تاہم اسپتال میںموت کی تصدیق کے بعد ورثاءلاش بغیر کارروائی لے کر چلے گئے ۔جبکہ اتحادٹاون کے علاقے بلدیہ گلشن غازی G7 بس اسٹاپ کے قریب واقع ایک گھر کے اندر بوسیدہ دیوار کا ملبہ نوجو ان کے سرپر گرنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا،جسے سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھاکہ وہ راستے میں دم توڑگیا،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 25 سالہ عزیز اللہ ولد شیر بہادر کے نام سے ہوئی ،ورثاءنے قانونی کارورائی سے انکار کردیا،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی۔علاوہ ازیں بن قاسم کے علاقے بن قاسم ٹاو ¿ن نیازی کانٹا کے قریب سڑک سے45 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی ،جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے تھانے میں کاروائی کے بعد لاش سہراب گوٹھ سردخانے منتقل کرادی ۔