اے وی ایل سی کی کاروائیاں تین موٹر سائیکل لفٹر گرفتار

0

 

کراچی(  )اے وی ایل سی نے تین موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کر کے چوری کی گئی تین موٹر سائیکلیں اور ایک پستول برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی بلدیہ ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے نشے کے عادی ملزم دلشاد کو گرفتار کیا اور اس کی نشاندہی پر پیر آباد کے علاقے سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل نمبر KNS-588 برآمد کر لی گئی۔اے وی ایل سی نیو کراچی ڈویژن نے دوران چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے ملزم سعد کو سرسید ٹاؤن کے علاقے سے چوری شدہ موٹر سائیکل نمبر KMH-2122 سمیت گرفتار کرلیا جبکہ اے وی ایل سی کلفٹن ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ممتاز کو گرفتار کرکے تھانہ ساحل کے علاقے سے چھینی گئی 125 موٹر سائیکل اور ایک غیر قانونی پستول برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.