بھینس کالونی میں تین منزلہ عمارت گر گئی ،بچی کی لاش اور خاتون سمیت دو افراد کو زندہ نکال لیا ۔

ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے جس کے بعد مزید واضح ہوسکے گا کہ وہاں مزید کتنے افراد ہیں۔

0

کراچی :تھانہ سکھن کی حدود بھینس کالونی کے علاقے روڈ نمبر 8 پر واقع تین منزلہ عمارت اچانک منہدم ہو گئی۔ ۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کی پولیس ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ امدادی اداروں کے رضاکاروں نے امدادی کام شروع کیا ابتدائی طور پر ایک بچی کی لاش نکالی گیی   ہوئیں۔ جبکہ خاتون سمیت دو افراد کو زندہ نکال لیا گیا جنکی شناختیں کمال بی بی اور 50 سالہ عاشق کے ناموں سے ہوئیں۔ رات گئے تک عمارت کے ملبے ہٹانے کا کام جاری تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے اسباب جاننے کے لیے قانونی اور تکنیکی پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے، اور معاملے کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.