ملیر میں صندوق . سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگیی
ملیر سٹی تھانے کی حدود میں واقع غازی گوٹھ صندوق میں ملنے والی خاتون کی شناخت ڈان نیوز سے وابستہ سینئر رپورٹر شفیع بلوچ کی سگی پھوپی کے طور پر ہوئی ہے۔ 60 سالہ صفیہ دختر شفیع محمد، لیاری کے علاقے چاکیواڑہ کی رہائشی تھیں، جو پیر کے روز اپنے گھر سے نکلی تھیں اور بعد ازاں آج ان کی لاش ایک صندوق سے برآمد ہوئی۔
ڈاکٹروں کے مطابق صفیہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔ ورثا نے ایدھی سردخانے جا کر لاش کی شناخت کر لی ہے، تاہم ملیر سٹی کے ایس ایچ او فراست شاہ کی جانب سے ورثا کو ضروری لیٹر جاری نہیں کیا جا رہا، جس کے بغیر وہ لاش سردخانے سے وصول نہیں کر سکتے۔
مقتولہ کے ورثا پولیس کے اس رویے پر شدید غصے میں ہیں، جبکہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی شفاف تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔