کورنگی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پہ سوار خاتون جان باغ مرد زخمی مشتعل افراد نے ٹینکر کو نظر اتش کر دیا
*کراچی: کورنگی روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار خاتون جاں بحق، ٹینکر نذرآتش*
کراچی میں کورنگی روڈ پر ملیر ندی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئیں، مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکر نے بائیک پر جاتے مرد اور خاتون کو ٹکر ماری، حادثے میں مرد زخمی ہوا اور خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
واقعہ کورنگی کراسنگ اور قیوم آباد کے درمیان میں ملیر ندی میں پیش آیا، ٹینکر کے پہیوں تلے کچلے جانے کے باعث خاتون موقع پر دم توڑ گئیں۔
پولیس کے مطابق وقوعہ پر جمع ہونے والے مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی جبکہ واٹر ٹینکر کے کلینر کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیا۔
ریسکیو کے مطابق کراچی میں 4 ماہ میں مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 301 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ہیوی ٹریفک کے حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 96 تک جاپہنچی ہے۔
ریسکیو کے مطابق حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 234 مرد، 27 خواتین، 32 بچے اور 8 بچیاں شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہے جن میں مرد خواتین اور بچے Πسب شامل ہیں۔