پولیس وردی میں ملبوس افراد بیوپاریوں سے کروڑوں لوٹ کر فرار
پولیس وردی میں ملبوس افراد بیوپاریوں سے کروڑوں لوٹ کر فرار
کراچی :گذشتہ رات اورنگی ٹاؤن سے انیس سے بیس افراد مویشی منڈی میرپور خاص کے لیئے نکلے تھے عید الاضحی کے جانور لینے کے لیئے جن کے پاس تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے تھے جب سپر ھائی وے پر پہنچے تو ویگو پیچھے لگ گئی اور بحریہ ٹاؤن کے پاس ویگو ڈالا نے روک لیا تھا اور اسلحے کے زور پر سب بیوپاری سے رقم تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بنتی ہے چھین لی اور فرار ہوگئے تھے جن کی ایف آئی آر فرحان قریشی اورنگی ٹاؤن والے کی مدعیت میں کٹ گئی ہے اب تمام بیوپاریوں کا اعلی حکام سے درخواست ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے رقم ڈیڈھ کروڑ برآمد کر کے واپس دلوائی جائے ۔