رینجرز چوکی پر حملے کی زمے داری کالعدم تنظیم نے قبول کرلی

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ روسی ساختہ دستی بم سے کیا گیا ۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر کالا بورڈ میں رینجرز چوکی پر ہونے والے دستی بم حملے کی زمے داری علیحدگی پسند کالعدم جماعت بکوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف)نے قبول کرلی۔ مزکورہ دستی بم حملہ روسی ساختہ ساختہ تھا۔بم ڈسپوزلاسکواڈ نے اپنی ابتدائی رپورٹ تیار کر کے دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق الفلاح تھانے کی حدود ملیر کالا بورڈ میں قائم رینجرز کی چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں خوشقسمتی سے وئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اس سلسلے میں اپنی ابتدائی رپورٹ مکمل کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مزکورہ دستی بم روسی ساختی RGD-1 تھا۔

جس مقام پر دھماکہ ہوا وہاں سے لوہے کے ذرات ملے ہیں تاہم وہاں سے نہ ہی کوئی لیور اور نہ ہی کوئی سیفٹی فیز ڈیوائس برآمد ہوئی ہے۔ مزکورہ مقام کے قری ریلوےٹریک ہے اورہاں بہت زیادہ کچرا بھی موجود تھا۔دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مزکورہ مقام سے مزید شواہد اکھٹے کر کے اسے لیبارٹری بھجوادیا گیا ہے ۔ دوسری جانب بی ایل ایف کی جانب سے مزکورہ دھماکے کی زمے داری قبول کرلی گئی ۔ سوشل میڈیا پر جاری انکے اعلامیے میں کہا گیا ہے چوکی پر حملہ انکی جانب سے کیا گیا ہے ۔ تفتیش کاروں کا کہن اہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ضلع ملیر اور ضلعکورنگی میں اس طرز کے واقعات رونما ہئے ہیں اور اس میں مختلف کالعدم تنظٰموں کے گٹھ جوڑ کے شواہد بھی ملے ہیں۔ رمضان کے مہینے میں بھی اسی طرز کا حملہ قائد آبادمیں  پولیس کیمپ کے باہر کیا گیا تھا۔واقعے کے پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے اطرف کو علاقوں میں کامبنگ آپریشن بھی کیا اور اس دوران وہاں سے نصف درجن سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.