ضلع وسطی میں سرپرائز فرضی مشق، ریسکیو ٹیموں کی ایمرجنسی تیاریوں کا جائزہ

0

کراچی () ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کی ہدایت پر لیاقت آباد کے ٹنکی گراؤنڈ میں ایک سرپرائز موک ایکسرسائز (فرضی مشق) کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ریسکیو اداروں نے حصہ لیا۔ مشق میں سندھ ریسکیو ٹیم، فائر بریگیڈ، کے ایم سی، کے الیکٹرک، اور ٹاؤنز کے اہلکار شریک ہوئے۔

 

اس مشق کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد نے کی جبکہ مشق کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملے کی تیاریوں کو جانچنا تھا۔ ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر عوام کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ "ایمبولینسز اور فائر ورکرز ہمہ وقت تیار ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں فوری اور مؤثر ردعمل دیا جا سکے۔”

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.