شاہین فورس کی بروقت کارروائی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

0

شاہین فورس کی بروقت کارروائی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی : شاہین فورس کے اہلکاروں نے بلاول چورنگی کے قریب مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ اہلکاروں کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا، جس کے بعد شون سرکل کے قریب دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں ملزمان نے کچھ دیر قبل ایک فوڈ ڈیلیوری رائڈر سے واردات کی تھی اور فرار ہو رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عتیق الرحمٰن ولد محمد عباس اور محمد حسین ولد محمد اسلم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، ایک موبائل فون، واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل، اور لوٹے گئے 1500 روپے برآمد کر لیے ہیں۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مطابق، دونوں ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.