منگھوپیر نہر میں ڈوب کر نوجوان جان بحق
منگھو پیر نہرمیںنہاتے ہوئے ڈوب کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق منگھو پیر کے علاقے منگھوپیر ہمدرد نہر میں منگل کی سہ پہر چار بجے کے قریب نہاتے ہوئے ڈوب کر نوجوان جاں بحق ہوگیا،اطلاع ملنے پرپولیس اور فلاحی ادارے کے رضا کارموقع پرپہنچے اور پولیس نے رضاکاورں کی مدد سے نوجوان کی لاش نہر سے نکال کر ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہیداسپتال منتقل کی گئی ،ایس ایچ او عمران خان کے مطابق متوفی کی شناخت 19 سالہ احمد اللہ ولد محمود خان کے نام سے ہوئی ،جو دوستوں کے ہمراہ نہر پر پکنک منانے آیا تھا جہاں وہ نہاتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جان سے گیا،تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی ۔