پاکستان کا بھارتی سفارتی اہلکارکو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنےکا حکم*

0

*پاکستان کا بھارتی سفارتی اہلکارکو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنےکا حکم*

 

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنےکی ہدایت کردی۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی اہلکار سفارتی حیثیت کے منافی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا۔ متعلقہ بھارتی اہلکار کو 24 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

 

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے ایک اہلکار کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.