مورو واقعے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم
کراچی : آئی جی سندھ کی منظوری سے مورو واقعے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی کی سربراہی ڈی آئی جی عرفان بلوچ کریں گے، جب کہ دیگر ارکان میں اے وی ایل سی کے ایس ایس پی امجد شیخ، ایس ایس پی شبیر سیٹھار، ڈی ایس پی سی آئی اے افتخار برڑو اور ایس آئی پی نیک محمد شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمیٹی 20 مئی کو پیش آنے والے مورو واقعے کی مکمل چھان بین کرے گی، واقعے کی اصل حقائق سامنے لائے گی، پولیس کی غفلت یا ذمہ داری کا تعین کرے گی اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔
کمیٹی کو سات دن کے اندر اپنی رپورٹ مرتب کر کے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔