کراچی :مائی کلاچی پھاٹک کے قریب پولیس چوکی پر فائرنگ۔ٹریفک اہلکار شہید
*کراچی:مائی کلاچی پھاٹک کے قریب پولیس چوکی پر فائرنگ۔ٹریفک اہلکار جاں بحق*
کراچی میں ماہی کلاچی پھاٹک کے قریب ٹریفک پولیس چوکی پر فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت زین محمد کے نام سے کی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس اہلکارچوکی میں ڈیوٹی پر موجود تھا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگ رہا ہے۔