سندھ حکومت کا اہم اقدام: اسلحہ کی نمائش پر 90 روزہ پابندی عائد

0

 

 

 

کراچی – سندھ حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال کو بہتر بنانے اور عوام میں خوف و ہراس کی فضا ختم کرنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسلحہ کی نمائش پر 90 دن کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، عام شہریوں کو کسی بھی عوامی مقام پر اسلحہ کی نمائش کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

 

نوٹیفکیشن میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز اپنی ڈیوٹی کے دوران اسلحہ کو گاڑی کے اندر رکھیں، اور عوامی مقامات پر اسے نمایاں نہ کریں۔

 

حکومت سندھ کا مؤقف ہے کہ اسلحہ کی نمائش سے عوام میں خوف و ہراس پھیلتا ہے اور یہ ماحول خراب کرنے کا سبب بنتی ہے۔ اسی لیے اس پابندی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

 

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 ضابطہ فوجداری (Cr.P.C) کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.