ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ڈاکو راج، شہری قربانی کے جانوروں سے بھی محروم

0

 

کراچی : ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جرائم پیشہ عناصر بے لگام، پولیس مکمل طور پر بے بس نظر آنے لگی۔ عزیز آباد، ایف سی ایریا اور عائشہ منزل کے اطراف ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں مسلح ملزمان شہری سے قربانی کے جانور اور رکشہ چھین کر فرار ہو گئے۔

 

متاثرہ شہری کے مطابق وہ اپنے تین دنبے "کیفے پیالہ” کے قریب فروخت کرنے لے کر گیا تھا، لیکن جانور فروخت نہ ہونے کے باعث واپس اپنے گھر واقع ایف سی ایریا جا رہا تھا۔ جیسے ہی وہ عائشہ منزل جماعت خانہ کے قریب پہنچا، موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اس کی چنچی رکشہ کو روکا، اسلحہ کے زور پر اسے نیچے اتارا اور تینوں دنبے سمیت رکشہ چھین کر فرار ہو گئے۔

 

واقعے کے بعد شہری فٹ پاتھ پر بیٹھ کر زاروقطار رونے لگا۔ متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ یہ جانور اس کی سال بھر کی جمع پونجی سے خریدے گئے تھے، جنہیں قربانی کے لیے خریدا گیا تھا۔

 

علاقہ مکینوں کے مطابق اس قسم کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.