رینجرز کا کورنگی میں آپریشن 2 شرپسند گرفتار
کراچی : پاکستان رینجرز (سندھ)اورسندھ پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے ضیاء کالونی کورنگی میں شرپسند اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن ۔ آپریشن کے نتیجے میں 2 ملزمان صدام حسین نوناری اور نظام الدین کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2عدد شناختی کارڈز، 2عدد موبائل فونز اور نقدی بر آمد کرلی گئی۔گرفتار ملزمان دوران احتجاج سرکاری املاک اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان 27اپریل 2025کو ا حتجاج کے دوران کراچی کاٹھور لنک روڈ پر پولیس کی گاڑی کوآگ لگانے میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے مزید 4 ساتھی قانون نافذکرنے والے اداروں کے ہاتھوں پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔
گرفتارملزمان کو بمعہ بر آمد شدہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔