کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران 8 ویں بار زلزلہ، شہری خوف میں مبتلا

0

 

 

کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران 8 ویں بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوف میں مبتلا ہوگئے۔

 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے 8 بج کر 49 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

 

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا اور شہری خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین 13 کلومیٹر اور مرکز ڈی ایچ اے کے مشرق میں 30 کلومیٹر کے قریب تھا۔

 

کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران 8 ویں بار زلزلہ آیا ہے، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ان زلزلوں سے کوئی جانی یا مقالی نقصان نہیں ہوتا، زلزلے کے جھٹکےآئندہ 2 روز تک محسوس کیے جاسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.