رینجرز کا مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن اٹھ ملزمان گرفتار

0

 

 

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ آپریشن کراچی کے علاقوں گلبرک ٹاؤن، شرافی گوٹھ ، اسلام نگر، داؤد گوٹھ بلدیہ ٹاؤن میں کیا گیا۔

منشیات فروشی میں ملوث 8ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات ، گٹکا، ماوا اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گا۔ ملزمان میں سید آصف علی ، سلیمان عرف بھٹو، عامر خان ، عمران الدین ، عاشق نور، جمعہ سولنگی ، محمد ذیشان، اور ٖفہیم شامل ہیں ۔

گرفتار ملزمان کوبمعہ منشیات اور اسلحہ مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.