ملیر جیل سے قیدی فرار ۔رات گئے تک ملیر جیل کے باہر شدید فائرنگ

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد قیدیوں کو باہر لایا گیا تھا کہ یہ واقعہ پیش ایا

0

کراچی :رات گئے ملیر جیل کے باہر سے قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاعات سامنے ائیں جس کے بعد وہاں شدید فائرنگ ہوئی ۔اطلاع کے مطابق قیدیوں کو رات کو باہر لایا گیا تھا کہ اس دوران کچھ قیدیوں نے وہاں کا گیٹ توڑا اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی اطلاعات کے مطابق قیدیوں نے پولیس والوں کا اسلحہ بھی چھین لیا جہاں وہاں شدید فائرنگ کے پاس خوف و حراس پھیل گیا ۔واقعے کے بعد ضلعی پولیس کی بھی نفری کو طلب کر لیا گیا ۔جیل حکام کے مطابق کچھ قیدیوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش میں کاروائیاں جاری ہیں اطراف کے علاقوں کو بھی گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ جیل کے اندر بھی مکمل سویپنگ کی جا رہی ہے ۔علاقے میں بار بار زلزلہ انے کے باعث قیدیوں کو باہر نکالا گیا تھا جس کے بعد یہ واقعہ پیش ایا

Leave A Reply

Your email address will not be published.