آئی جی جیل خانہ جات قاضی نذیر کی چھٹی، ڈی آئی جی حسن سہتو اور جیل سپرنٹینڈنٹ ارشد معطل

0

کراچی میں ملیر جیل ٹوڑ کر قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے پر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آئی جی جیل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، دوسرے ذمہ داران کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 129 قیدی بھاگے ہوئے ہیں، پولیس ان کی گرفتاری کے لئے کوشاں ہیں، 24 گھنٹوں کے اندر جو قیدی رضاکارانہ واپس آجاتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی نہیں ہوگی، جو واپس نہیں آئیں گے ان کے خلاف جیل توڑنے کے مقدمات درج ہونگے، اور اس کے تحت سات سال کی سزا ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.