پولیس رینجرز کاروائیاں دو منشیات فروش گرفتار
موثر تحفظ فراہم کیا جائے۔
کراچی :سندھ رینجرزاورپولیس کی جانب سے لاسی پاڑہ اور نٹال کالونی ناظم آباد میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرآپریشن کے دوران منشیات فروشی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔۔تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرزاورپولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے سندھ رینجرزاورپولیس کی جانب سے لاسی پاڑہ اور نٹال کالونی ناظم آباد میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرآپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران منشیات فروشی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 250گرام ہیروئن، 110گرام کر سٹل، 50گرام آئس،220عددپیکٹ گٹکا ماوا، 3عدد مو بائل فونز اور نقدی بر آمد کرلی گئی۔گرفتار ملزمان میں سیدنوربخش عرف بچی اور محمد کامران شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو بمعہ منشیات اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان نےعوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ترجمان سی آئی اے کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (سی آئی اے)نے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بمقام مین ماڑی پور روڈ نزد دعا ہوٹل حدود علاقہ تھانہ کلری کراچی میں چھاپہ مار کر مفرور ملزم عبدالعزیز ولد جنید حمید کو گرفتار کرکے نائن ایم ایم پسٹل برآمد کرلی ۔ دوسری کارروائی میںمیمن گوٹھ میں پاکستان ہوٹل بکرا پیڑی سے میمن گوٹھ جانے والے راستے پر چھاپہ مار کر ملزمان شاہ ولد محمد علی کو گرفتار کرکے ہیروئن (1040 گرام ) وزنی برآمد کرلی۔