کراچی: ملیر جیل سے فرار قیدیوں کے لیے حکومت کا بڑا اعلان

0

 

 

 

 

کراچی – ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کے واقعے پر سندھ حکومت نے اہم اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے ملیر جیل کا ہنگامی دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر نے اعلان کیا کہ جو قیدی خود واپس آئیں گے، ان کی سزا میں تین ماہ کی کمی کی سفارش کی جائے گی۔

 

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جیل سے قیدیوں کا فرار ایک سنگین معاملہ ہے، اور اس کی مکمل اور شفاف انکوائری کی جائے گی۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ نے دو رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے جو جلد رپورٹ پیش کرے گی۔ علی حسن زرداری نے واضح کیا کہ اس واقعے میں ملوث کسی بھی فرد کو معاف نہیں کیا جائے گا اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی جیلوں کو اصلاحی مراکز میں تبدیل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اچانک دوروں نے جیلوں میں موجود مافیاز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ جیلوں میں کھانا پہنچانے والوں سمیت تمام متعلقہ عملے سے سخت پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔

 

صوبائی وزیر نے دعویٰ کیا کہ ان کے حالیہ اقدامات کے باعث جیلوں کے نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کسی بھی قسم کے مافیا یا اندرونی سازش کو برداشت نہیں کرے گی اور جیل نظام میں اصلاحات کا عمل مزید تیز کیا جائے گا۔

 

 

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.