ملیر جیل سے فرار قیدی نے خودکشی کر لی ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل

0

ملیر جیل سے فرارقیدی نے ویڈیو بیان شوشل میڈیا پر جاری کرنے کے بعد خودکو پھانسی لگاکر اپنی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق ماڑی پور تھانے کی حدود مدنی کالونی میں واقع ایک گھر سے جمعرات کی صبح ساڑھے نو سے دس بجے کے درمیان 25 سالہ نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ،اطلاع ملنے پرپولیس اور ایدھی کے رضا کار موقع پرپہنچے اور لاش ضابطے کی کارروائی سول اسپتال پہنچائی گئی ،متوفی کی شناخت رضا ولد پرویز کے نام سے ہوئی ،ہیڈمحرر خالد بلوچ کے مطابق متوفی نے رسی کی مدد سے چھت والے پنکھے میں لٹک کر اپنی جان لی ، متوفی جیل سے فرارہونے کے بعد اپنے گھر رنچھوڑ لائن جانے کے بجائے اپنی بہن کے گھر چلا گیا تھا،خودکشی کرنے والا نوجوان ملیر جیل کا مفرور قیدی تھا، مفرور قیدی عیدگاہ تھانے میں درج منشیات کے مقدمے میں گرفتارہوکر ملیر جیل گیاتھا، قیدی کے خلاف 30مارچ2022 کو عید گاہ تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا، 3 جون کو ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں میں رضا بھی شامل تھا، گھر پر چھاپے کے خوف سے قیدی اپنی بہن کے گھر آیا تھا، قیدی نے خود کو گلے میں پھندا لگا کرخودکشی کی،جبکہ متوفی رضا نے وڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے ، قیدی رضا نے خودکشی سے قبل وڈیو بنائی تھی،جس میں اس کاکہنا تھاکہ میں درخواست کرتا ہوں کہ رہائی دی جائے میں بے قصور ہوں، ملیر جیل سے میں بھی قیدیوں کے ساتھ بھاگا تھا، سب لوگ ایک دوسرے کے اوپر چڑھ کر بھاگ رہے تھے،جیل میں فائرنگ بھی ہورہی تھی،جیل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے تھے ہم جاں بچاکر بھاگے، ہم جیل سے بھاگے تو سامنے مین روڈ تھا، فرار کے دوران میں بھی زخمی ہوگیا،جیل سے نکلنے کے بعد میں کافی دیرتک پیدل چلتا رہا،بعدازاں اپنی پہن کے گھر چلایا گیاتھا،تاہم پولیس نے لاش ضابطے کی کارورائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.