آئی آئی چندریگر روڈ، شاہین کمپلیکس تا ٹاور تک پارکنگ پر مکمل پابندی عائد
کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر فٹ پاتھ یا سڑک پر پارکنگ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلیکس تا ٹاور تک وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر پارکنگ ممنوع قرار دے دی گئی ہے، اسی کے ساتھ محمد بن قاسم روڈ تا ڈاکٹر ضیاء الدین روڈ ایس ایم لا کالج تک بھی ہر قسم کی گاڑی کھڑی کرنا ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے، گاڑیاں ریلوے گراؤنڈ میں پارک کی جاسکتی ہیں، فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں ضبط کی جائیں۔
غیرقانونی پارکنگ پر فوری قانونی کارروائی ہو گی، صرف سرکاری سائز کی نمبر پلیٹس قابلِ قبول ہوں گی۔